بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے آنے والوں مہمانوں کو پاؤ بھاجی پیش کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی دولت پر سوال اُٹھا دیا۔
بھارت کے یوم آزادی کے موقعے پر سہانا نے ایک تقریب کے دوران آنے والے مہمانوں کو پاؤ بھاجی پیش کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے اپنی نئی فلم آرچی کی پوری کاسٹ کے ہمراہ جشن کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے آنے والے مہمانوں کی خود مہمان نوازی کی۔
سہانا خان جب تقریب میں شریک ہوئیں تو انہوں نے سفید رنگ کا شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا تھا، صارفین کی جانب سے ان کے لباس پر بھی سوال اٹھائے گئے۔
ایک صارف نے کہا کہ یہ کھانا پیش نہیں کر رہی بلکہ یہاں بھی اداکاری کرنے میں مصروف ہے، کسی نے کہا کہ انہیں چاہیے تھا کہ یہ اچھے ڈھنگ کے کپڑے پہن لیتیں تو زیادہ اچھا ہوتا۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ کیا کہنے ان امیروں کے، یہ صحیح طریقہ ہے کہ کھانے میں پاؤ بھاجی کھلا رہے ہیں۔