تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ سے ایک اور جھلک سامنے آگئی

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ کے سیٹ سے اپنی ایک اور جھلک جاری کی جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

شاہ رخ خان نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں بغیر شرٹ کے دیکھا جا سکتا ہے۔ مداح اپنے پسندیدہ اسٹار کی فٹنس دیکھ کر حیران رہ گئے۔

سُپر اسٹار نے فوٹو کے کیپشن اپنی شرٹ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: ’تم ہوتی تو ایسا ہوتا۔ تم اس بات پر حیران ہوتی۔ تم اس بات پر ہنستی۔ تم ہوتی تو ایسا ہوتا‘۔

انہوں نے آخر میں یہ بھی لکھا کہ میں خود بھی اپنی فلم ’پٹھان‘ کا انتظار کر رہا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

اس سے قبل شاہ رخ خان نے ’پٹھان‘ سے اپنی پہلی جھلک شیئر کی تھی۔ انسٹا گرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا: ’آپ شاہ رخ خان کو تو روک سکتے ہو لیکن پٹھان کو کیسے روکو گے؟‘

اداکار کی پوسٹ پر ایک مداح نے لکھا: ’ہم اس کی بالکل توقع نہیں کر رہے تھے‘۔ دوسرے نے لکھا: ’راجا پھر سے آگیا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

Comments

- Advertisement -