بالی ووڈ شوبز انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان نے کچھ دلچسپ سوالوں کے جوابات دیے ہیں۔
بالی ووڈ شوبز انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کا شمار بالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، اداکارہ 7,300 کروڑ روپے مالکیت کے مالک ہیں وہ کنگ کی طرح رہنا پسند کرتے ہیں، ان کا گھر ’منت ‘ ہندوستان کے مہنگے ترین گھروں میں شمار ہوتا ہے۔
حال ہی میں شاہ رخ خان نے آئیفا ایوارڈ 2024 ہوسٹ کیا، آئیفا ایوارڈز کے ایک سیگمنٹ کے دوران کرن جوہر اسٹیج پر آئے اور سپر اسٹار سے کچھ سوالات کیے۔
بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر نے شاہ رخ سے سوالات پوچھے کہ آپ منت جیسے بڑے بنگلے میں رہتے ہیں تو کیا آپ نے کبھی ایک اپارٹمنٹ میں رہنے کا سوچا ہے؟
اس سوال پر شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ہو ہی نہیں سکتا نہ یہ ممکن ہی نہیں ہے، کیونکہ مجھ سے اوپر کوئی نہیں ہو سکتا، میں تمام اداکاروں کی چھت ہوں۔
کرن جوہر نے شاہ رخ خان سے ایک اور سوال پوچھا کہ جب آپ ریٹائر ہو جائیں گے تو رومانس کا کیا ہوگا؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے ہنستے ہوئے کہا کہ اصل میں، رومانس میرے ساتھ ہی ریٹائر ہو جائے گا۔
کرن جوہر نے پھر شاہ رخ خان سے پوچھا کہ کیا شاہ رخ خود کو اچھا ڈانسر سمجھتے ہیں؟ اس پر بالی ووڈ کے خان نے مذاق میں جواب دیتے ہوئے کہاکہ مجھے ڈانس کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی کیونکہ پوری فلم انڈسٹری ہی میری انگلیوں پر ناچتی ہے۔