پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان کی سالوں بعد اسکرین پر واپسی سے مداح جھوم اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان آخری بار 2018 میں فلم ”زیرو“ میں نظر آئے تھے تاہم 4 چار سال بعد اسکرین پر ان کی واپسی ہوئی ہے۔

سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور آج تک ان کی کوئی فلم فلاپ نہیں ہوئی جس کی وجہ بہترین اداکاری کی۔

چار سال بعد وہ پہلی فلم ”راکٹری، سی نامبی افیکٹ“ میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے ہیں جسے دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔

https://twitter.com/iSoldier___/status/1542818247975641089?s=20&t=kQM65XjC3EHs5VUCG6rgww

فلم ”راکٹری، سی نامبی افیکٹ“ کے ڈائریکٹر مدھاون نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان اور نور سوریا نے فلم میں کرداروں کے لیے معاوضہ وصول نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں فنکاروں نے فلم کے لیے کپڑوں اور آنے جانے کے اخراجات بھی خود ہی برداشت کیے۔

فلم میں شاہ رخ خان کے مہمان کردار پر ان کے مداح اپنی خوشی کا اظہار سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا کہ شاہ رخ خان کا نظر آنا اہم ہے، کم یا زیادہ سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں