جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

کیا شاہ رخ خان نے ’کنگ‘ کی شوٹنگ شروع کر دی؟ تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی آئندہ آنے والی فلم ’کنگ‘ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل تصویر نے ان کے مداحوں کو تذبذب میں مبتلا کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے ایک تصویر جاری کی کہ یہ شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کے سیٹ کی ہے۔

صارف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کنگ‘ کے سیٹ سے پہلی تصویر لیک ہوگئی اور شاہ رخ خان اس وقت اسپین میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تصویر میں سُپر اسٹار کو کچھ لوگوں کے ساتھ کسی معاملے پر محور گفتگو دیکھا جا سکتا ہے۔ منظر کے عقب میں پہاڑ بھی نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کی تاحال تصدیق نہیں کی جا سکی اور نہ ہی فلمسازوں کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا ہے۔ گزشتہ ہفتے شاہ رخ خان کو بیٹی سہانا کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

حال ہی میں سُپر اسٹار نے اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم کی شوٹنگ جولائی یا اگست میں شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

’کنگ‘ میں بالی وڈ اداکار کو انڈر ورلڈ کی بدنام زمانہ شخصیت کے طور پر ایک زبردست کردار میں دکھایا جائے گا۔ اس فلم کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں ان کی بیٹی سہانا خان پہلی بار والد کے ساتھ کام کریں گی۔

سہانا خان گزشتہ سال فلمساز زویا اختر کی مشہور نیٹ فلکس فلم ’دی آرچیز‘ میں نظر آئی تھیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں