بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان کے پاس کتنی دولت ہے؟ ہوش اڑانے والی تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سالوں سے بالی وڈ پر راج کرنے والے شاہ رخ خان المعروف ’کنگ خان‘ کے پاس موجود دولت کی ہوش اڑانے والی تفصیلات سامنے آگئیں۔

شاہ رخ خان کے مداحوں کیلیے آج 2 نومبر 2024 کا دن بہت خاص ہے کیونکہ کنگ خان اپنی 59ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والے اپنے پسندیدہ اداکار کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس خاص دن کے موقع پر شاہ رخ خان کی مجموعی دولت پر نظر دوڑاتے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں وہ کتنے امیر ہیں۔

- Advertisement -

ہورون انڈیا کی 2024 کی امیر شخصیات کی فہرست میں شاہ رخ خان کی مجموعی دولت 7300 کروڑ روپے بتائی گئی۔ آئی پی ایل کی ایک کامیاب ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں اداکار کی منافع بخش سرمایہ کاری نے ان کی دولت میں نمایاں اضافہ کیا۔

شاہ رخ خان بھارتی فلم انڈسٹری میں سب سے امیر اداکار ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ ان کی دولت میں فلم پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘ نے بھی اضافہ کیا جس نے متعدد ہٹ فلمیں تیار کیں۔

کنگ خان کی مشہور رہائش گاہ منت ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ہے جس کی مالیے 200 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ، وہ دہلی میں متعدد جائیدادوں کے مالک ہیں جبکہ ان کا لندن میں پارک لین پر ایک شاندار اپارٹمنٹ، انگلینڈ میں چھٹیاں گزارنے کا گھر اور دبئی میں بھی ایک گھر ہے۔

بالی وڈ اسٹار کے پاس لگژری گاڑیاں ہیں جو غیر معمولی طرز زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کے پاس BMW، Rolls-Royce، Mercedes-Benz، Audi، Bugatti اور Range Rover جیسے اعلیٰ برانڈز کی گاڑیاں ہیں۔

شاہ رخ خان کا فلم انڈسٹری پر غلبہ ہے اور وہ اپنے کاروبار کو بھی وسعت دے رہے ہیں۔ آئندہ کچھ سالوں میں بھی ان کی مجموعی دولت میں اضافے کا امکان ہے جس سے ان کی امیر ترین شخصیات میں پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں