تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سلمان اور اکشے کمار سے کیا رشتہ ہے؟ شاہ رخ خان نے بتا دیا

ممبئی: بالی وڈ میں اپنی لاجواب اداکاری سے ’بادشاہ‘ کا لقب حاصل کرنے والے شاہ رخ خان نے اداکار سلمان خان اور اکشے کمار سے اپنا رشتہ بتا دیا ہے۔

2 نومبر کو شاہ رخ خان نے اپنی 57ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد ان کے گھر ’منت‘ کے باہر جمع ہوئی اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اداکار نے گھر کی بالکونی میں آکر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان نے ان مداحوں سے بھی گفتگو کی جو دور دراز یا غیر ملکی ہیں۔ مداحوں نے #AskSRK کے ہش ٹیگ کے ساتھ اداکار سے سوالات پوچھے۔

ایک مداح نے لکھا: ’آپ سلمان خان کے بارے میں کیا خیالات رکھتے ہیں؟‘ اس پر شاہ رخ خان نے لکھا: ’وہ زبردست اور مہربان انسان ہیں۔ دو الفاظ بولنے پر معذرت خواہ ہوں لیکن وہ میرے بھائی ہیں۔‘

اسی طرح ایک اور مداح نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ میرے پسندیدہ اداکار اکشے کمار کے بارے میں کوئی بات کریں۔

اس پر انہوں نے لکھا کہ وہ کئی سالوں سے میرے بہت اچھے دوست ہیں، اکشے کمار بہت محنتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -