ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان چاند پر زمین کے مالک کیسے بنے؟ اداکار نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ویسے تو بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کسی تعارف کے محتاج نہیں لیکن چاند پر ان کی زیرِ ملکیت زمین کے بارے میں زیادہ تر لوگ واقف نہیں ہیں۔

جیسے ہی بھارت کا تیسرا خلائی مشن چندریان-3 چاند پر کامیابی سے اترا تو خبریں گردش کرنے لگیں کہ شاہ رخ خان بھی وہاں زمین کے مالک ہیں۔

ماضی میں سُپر اسٹار نے ایک انٹرویو میں اس متعلق حقیقت بیان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔

اداکار نے بتایا تھا کہ میری آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک پُرستار سینڈی ہر سال میری سالگرہ کے موقع پر چاند پر زمین کا ایک ٹکڑا خرید کر مجھے بطور تحفہ دیتی ہے، وہ اب تک ایسا کر رہی ہے اور مجھے زمین کے سرٹیفکیٹ لونر ریپبلک سوسائٹی سے ملتے ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ سینڈی مجھے رنگ برنگی ای میلز بھی بھیجتی ہے، بہت خوش قسمت ہوں کہ دنیا بھر سے پیار مل رہا ہے۔ جب سینڈی سے اس متعلق تصدیق کی گئی تو انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ یہ سچ ہے کہ میں شاہ رخ خان کیلیے چاند پر زمین خریدتی ہوں۔

سینڈی کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ وہ چاند پر جانے والے پہلے بالی وڈ اسٹار بن جائیں، میرا خواب ہے کہ وہ زندگی کے ہر معاملے میں سب سے آگے رہیں۔

خاتون مداح کا کہنا تھا کہ میں اداکار کو متعدد ای میلز لکھ چکی ہوں، یہ درست ہے کہ اُن کے پاس ہر سب کو انفرادی طور پر جواب دینے کیلیے وقت نہیں ہوتا لیکن وہ اکثر انٹرویوز میں میرا نام لیتے ہیں جو کہ بڑی بات ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں