ممبئی (17 مارچ 2026): بالی وڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کے بعد اگلے پروجیکٹ کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق آئندہ ریلیز ہونے والی فلم کنگ کے بعد مداح شاہ رخ خان کو دوبارہ اسی رومانوی انداز میں دیکھ سکیں گے جس نے انہیں بالی وڈ کے کنگ آف رومانس کا خطاب دلایا۔
ذرائع کے مطابق اگرچہ ابھی تک اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی لیکن خبروں کے مطابق وہ اس وقت ایک بڑے بجٹ کی فلم کیلیے بات چیت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نادیہ جمیل نے شاہ رخ خان کی فلم ’ویر زارا‘ کی آفر ٹھکرانے کی اصل وجہ بتا دی
رپورٹ کے مطابق اداکار کو جس نئی فلم کی پیشکش کی گئی ہے وہ ایک پختہ عمر کی محبت کی کہانی ہے۔
#KING is Ready to ROAR on 24.12.2026 in Cinemas#ItsKingTime#KingDateAnnouncement pic.twitter.com/a60zM0pc1s
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 24, 2026
ایک ذریعے نے بتایا کہ یہ ان کے پرانے کرداروں کا اعادہ نہیں ہوگا بلکہ یہ ایک ایسی کہانی ہے جو ان کی موجودہ عمر کے مطابق ہے اور محبت کی ایک پختہ دنیا پر مبنی ہے جس میں جذباتی گہرائی اور ڈرامہ شامل ہے۔
اس سے قبل ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شاہ رخ خان اپنی 2004 کی بلاک بسٹر فلم میں ہوں نا کے سیکوئل کیلیے فلمساز فرح خان کے ساتھ دوبارہ جڑ رہے ہیں۔ پروجیکٹ کا عارضی نام میں ہوں نا 2 رکھا گیا ہے تاہم ابھی تک اس کی بھی تصدیق نہیں ہوئی۔
ذریعے نے مزید بتایا کہ شاہ رخ خان فرح خان کی ہدایت کاری اور اس نئے رومانوی پروجیکٹ دونوں کے بارے میں یکساں طور پر پرجوش ہیں جس کا حتمی فیصلہ جون تک متوقع ہے۔
فلم پٹھان اور جوان جیسی فلموں کے بعد کہا جا رہا ہے کہ اداکار ایکشن فلموں سے وقفہ لیں گے۔ مسلسل ایکشن فلمیں دینے کے بعد شاہ رخ خان طبی مشورے اور گزشتہ چند سالوں میں لگنے والی معمولی چوٹوں کی وجہ سے اب جسمانی طور پر سخت محنت والے کرداروں سے دور رہنا چاہتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


