جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس کو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی، جس میں انہیں مار نے کی دھمکی دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق فون کال جس نمبر سے آئی وہ چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں فیضان کے نام سے رجسٹرڈ ہے، کنگ خان کی ٹیم نے اس حوالے سے ممبئی پولیس کو شکایت درج کرادی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کو بھی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ایک بار پھر قتل کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کو سلمان خان کے خلاف دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس میں اداکار کو دو آپشن دیے گئے کہ وہ معافی مانگیں یا پھر زندہ رہنے کیلیے 5 کروڑ روپے ادا کریں۔

ممبئی پولیس کے ٹریفک کنٹرول روم کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام سے واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں تو وہ ہمارے مندر جا کر معافی مانگیں یا 5 کروڑ روپے دیں، اگر اس نے ایسا نہیں کیا تو ہم اسے مار ڈالیں گے، ہمارا گینگ ابھی تک سرگرم ہے۔

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ دھمکی آمیز پیغام لارنس بشنوئی کے بھائی کی جانب سے بھیجا گیا ہے تاہم پولیس نے کہا کہ اس بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔

نادیہ خان نے کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا دی

حکام کا کہنا تھا کہ پولیس دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کر کے فون نمبر کو ٹریس کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں