اتوار, اپریل 19, 2026
اشتہار

شاہ رخ خان کا وینٹی لیٹر پر موجود سلیم خان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے سلمان خان کے والد اور اسکرین رائٹر سلیم خان سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اگر آج میں شاہ رخ خان ہوں تو اس کی اصل وجہ سلیم خان ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کے والد اور معروف اسکرین رائٹر سلیم خان کو برین ہیمرج کے بعد تشیوشناک حالت میں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور بعد ازاں انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا تھا۔

معروف اسکرین رائٹر سلیم خان اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں لیکن ڈاکٹرز انکی مسلسل نگرانی کررہے ہیں، اس دوران ان کے اہلِ خانہ اہلیہ سلمیٰ خان اور ہیلن، بیٹے سلمان خان، ارباز اور سہیل خان مسلسل ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر جلیل ڈی پارکر نے بتایا کہ برین ہیمرج بہت معمولی تھا، Salim Khan کا ایک چھوٹا سا پروسیجر کیا گیا جو خوش قسمتی سے کامیاب رہا اور ان کی طبعیت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، مگر وہ ابھی وینٹی لیٹر پر ہیں، عمر کے پیشِ نظر صحت یاب ہونے میں ابھی کچھ وقت درکار ہے۔

اسی تناظر میں شاہ رخ خان کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل ہورہا ہے جس میں اداکار کے جذباتی الفاظ نے مداحوں کو متاثر کر دیا ہے۔

شاہ رخ خان نے سلمان خان کے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ میں آج شاہ رخ خان ہوں تو سلیم خان کی وجہ سے ہوں۔

’سلمان، عامر اور شاہ رخ خان کو عمر کے لحاظ سے کردار کرنا چاہیے‘

انہوں نے بتایا تھا کہ جب وہ ممبئی اسٹرگلنگ کررہے تھے تو اکثر ان کا کھانا سلمان خان کے گھر ہوا کرتا تھا جہاں Salim Khan ان کی بہت حوصلہ افزائی کرتے تھے اور انہی کی وجہ سے میں آج شاہ رخ خان ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں