منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

شاہ رخ خان بھارت کے سب سے امیر اداکار بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھارت کے سب سے امیر اداکار بن گئے۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں برسوں گزارنے کے بعد شاہ رخ مبینہ طور پر ارب پتی بن گئے ہیں اور اب ان کا شمار دنیا کے امیر ترین شوبز شخصیات میں ہوتا ہے۔

شاہ رخ کی مجموعی مالیت میں تقریباً 4700 کروڑ کا اضافہ ہوا۔

ہورون انڈیا رچ لسٹ 2025 کے مطابق شاہ رخ خان اس وقت ملک کے سب سے امیر بھارتی اداکار ہیں۔ بالی ووڈ کے کنگ آف رومانس کی مبینہ طور پر مجموعی مالیت تقریباً 12490 کروڑ (1.4 بلین ڈالر) ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مالیت کے اعتبار سے شاہ رخ نے بڑے بین الاقوامی ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن میں ٹیلر سوئفٹ (ڈالر 1.3 بلین)، آرنلڈ شوارزنیگر ڈالر 1.2 بلین) شامل ہیں۔

گزشتہ سال شاہ رخ خان کو پچھلے سال کی ہورون انڈیا کی فہرست میں سب سے امیر ترین اداکار  طور پر شامل کیا گیا تھا۔

ایس آر کے ناصرف بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک میگا اسٹار ہیں بلکہ انہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک کے طور پر، آئی پی ایل تک اپنی ٹیم بھی خرید رکھی ہے۔ مزید برآں، اس کا اپنا پروڈکشن ہاؤس، دی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ ہے۔

امیر اداکاروں کی فہرست میں سرفہرست پانچ نام درج ذیل ہیں۔

شاہ رخ خان : 12490 کروڑ روپے

جوہی چاولہ : 7790 کروڑ روپے

ریتھک روشن : 2160 کروڑ روپے

کرن جوہر : 1880 کروڑ روپے

امیتابھ بچن: 1630 کروڑ روپے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں