تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

جب شاہ رخ خان اپنی فلم کے ٹکٹ بیچنے نکل پڑے

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی فلموں کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوتے ہیں اور ان کی کئی فلمیں ایسی ہیں جن کو دیکھنے کے لیے لوگ لائن میں کھڑے ہوکر ٹکٹ خریدتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک فلم ایسی بھی تھی جس کے ٹکٹ بیچنے کے لیے شاہ رخ خان خود نکل پڑے اور انہوں نے اپنی فلموں کے ٹکٹ فروخت کیے۔

یہ فلم سال 1994 میں ریلیز ہوئی ایک رومانوی کامیڈی فلم تھی جس کی ہدایت کاری کندن شاہ نے دی تھی، جس میں سچترا کرشنامورتی، دیپک تیجوری اور نصیر الدین شاہ نے بھی اداکاری کی تھی۔

یہ فلم تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلم تھی اور اسے 39ویں فلم فیئر ایوارڈز میں متعدد ایوارڈز ملے۔

When Shah Rukh Khan Sold Tickets Of His Own Film Kabhi Haan Kabhi Naa

شاہ رخ خان نے ممبئی کے گیٹی گلیکسی تھیٹر میں فلم ’کبھی ہاں کبھی ناں‘ کے پیشگی ٹکٹ فروخت کیے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کو 25,000 روپے کی بھاری رقم بھی ادا کی گئی۔ یہ 1994 میں ایک رجحان بن گیا کیونکہ دیگر اداکاروں نے بھی اس پروموشنل حکمت عملی پر عمل کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان فلم کی پہلی چوائس نہیں تھی اس سے قبل ہدایت کار نے عامر خان اور جوہی چاؤلہ کو فلم میں شامل کرنا چاہا تھا لیکن کسی وجہ سے شاہ رخ فلم کا حصہ بن گئے۔

جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، عامر کی مبینہ طور پر فلم میں دلچسپی ختم ہوگئی دوسری جانب جوہی نے اپنے شیڈولنگ مسائل کی وجہ سے کندن شاہ کی یہ فلم چھوڑ دی تاہم اداکارہ نے اسپیشل اپیئرنس کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

شاہ رخ کی اداکاری کو بعد میں تیلگو میں 1999 میں خوابلوکم کے نام سے دوبارہ بنایا گیا، اس سے قبل کبھی ہان کبھی نا کا موازنہ 2009 کی ہالی ووڈ فلم 500 ڈیز آف سمر سے بھی کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -