بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

شاہ رخ خان نے سیلفی لینے والے مداح کا فون چھین لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اسٹیج پر سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے مداح کا فون چھین لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاض میں منعقدہ تقریب میں اداکار شاہ رخ خان کو اسٹیج پر اپنے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرنےو الے مداح سے مسکراتے ہوئے فون لینے کے بعد کیمرہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

بعدازاں اداکار نے مداح کو اس کا فون واپس کردیا۔

اسی دوران ایک اور مداح نے سیلفی لینے کی کوشش کی تو اداکار نے اس سے بھی فون لے لیا اور کیمرہ مین کی طرف دیکھنے کو کہا۔

شاہ رخ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر ملا جلا ردعمل دیا جارہا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ’یہ تکبر ہے۔‘ کچھ کا ماننا ہے کہ شاہ رخ خان نے ایسا صرف پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں