بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

شاہ رخ خان کی لگژری گھڑی کی حیران کُن قیمت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان جوی ایوارڈز 2026 میں شریک ہوئے، جہاں سب کی نظریں ان کی لگژری گھڑی پر جم گئیں۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان تقریب میں جو گھڑی پہنے ہوئے تھے وہ لگژری کی دنیا کا شاہکار ہے اور اس گھڑی کی قیمت کروڑوں میں ہے، یہ وہ گھڑی ہے جسے رولیکس خود منتخب کرتا ہے کہ کس کے پاس جائے اور یہی وجہ ہے کہ اسے خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

گھڑی میں کیا خصوصیات ہیں؟

یہ گھڑی واچز اینڈ وونڈرز 2025 ایونٹ میں متعارف کرائی گئی تھی، اور اس کا ڈائل سلور آبسیڈین سے بنایا گیا ہے، جو روشنی کے مطابق ہلکا سا رنگ بدلتا ہے۔

اس گھڑی کا 18 قیراط سفید سونے کا کیس 54 برلینٹ کٹ ہیرے سے مزین ہے اور بیزل پر 36 بیگیٹ کٹ نیلے نیلم جڑے ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

اس میں 18 قیراط سفید سونے کی اوسٹر بریسلیٹ بھی ہے، جو اس کی دلکش خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔ اس گھڑی کی قیمت تقریباً 15 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے جو اسے حقیقی لگژری پیس بناتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں