بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کے ٹیزر نے ویوز میں ’پشپا 2‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان فلم ’جوان‘ اور ’پٹھان‘ کے بعد ایک مرتبہ پھر ایکشن سے بھرپور فلم ’کنگ‘ میں دکھائی دیں گے۔
اداکار کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو ’کنگ‘ کے ٹیزر کا تحفہ دیا گیا۔
واضح رہے کہ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی بیٹی سہانا خان بھی پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کریں گی۔
کنگ نے یوٹیوب پر 28 ملین ویوز کے ساتھ ’پشپا 2‘ کے 27.67 ملین ویوز کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے جبکہ پہلے نمبر پر یش کی فلم ’ٹاسک‘ کے 35.5 ملین ویوز ہیں۔
فلم ’دیورا‘ 26.17 ملین کے ساتھ چوتھے اور گنٹور کرم 20.98 ملین کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
فلم کنگ کے ہدایت کار سدھارتھ آنند ہیں جبکہ فلم میں شاہ رخ کے علاوہ دپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی، ابھیشیک بچن، ارشد وارثی، انیل کپور، جیکی شروف بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق فلم 2026 میں ریلیز کی جائے گی، تاہم ابھی ریلیز کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔


