پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’کنگ‘ کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ 2026 میں بڑے پردے کی زینت بنے گی، اداکار کی 60ویں سالگرہ پر فلم کا ٹیزر ریلیز کیا گیا جس نے ویوز میں الو ارجن کی ’پشپا 2‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ ایکشن ڈرامہ دو ٹائم لائنز پر مشتمل ہے جس میں جوان اسٹار مختلف عمروں میں ایک ہی کردار نبھائیں گے۔

پہلے کی ٹائم لائن میں شاہ رخ خان کا سامنا راگھو جویال سے ہوتا ہے جو مبینہ طور پر مرکزی ولن کا کردار ادا کریں گے جبکہ دوسری مرتبہ ان کا سامنا ابھیشیک بچن سے ہوگا۔

شاہ رخ خان اور ابھیشیک بچن نے آخری بار فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا اور ہیپی نیو یئر میں ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔

یہ پڑھیں: شاہ رخ خان پر’کنگ‘ میں بریڈ پٹ کو کاپی کرنے کا الزام، ڈائریکٹر نے کیا کہا؟

کنگ کو چیز خاص بناتی ہے وہ یہ ہے کہ شاہ رخ خان کی صاحبزادہ سہانا خان پہلی بار بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی اس سے قبل وہ زویا اختر کی نیٹ فلکس فلم ’دی آرچیز‘ میں ڈیبیو کرچکی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 25 سالہ اداکارہ کا کردار ایک کیمیو حصہ نہیں ہیں بلکہ وہ کہانی کی مرکزی کردار ہیں۔

فلم کو ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کیا جارہا ہے اور اس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے جو پٹھان اور وار جیسی فلموں کے ڈائریکٹر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں