بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے لگژری بنگلے ’منت‘ میں سانپ نکل آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ میں 8 فٹ لمبا سانپ نکلنے پر فوری اسنیک ریسکیور کو طلب کیا گیا۔
ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ یہ دھامن یعنی انڈین ریٹ اسنیک ہے جسے گھر کے لان اور صحن کے قریب دیکھا گیا تھا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق خوش قسمتی سے یہ سانپ زہریلا نہیں تھا۔
શાહરૂખના ઘરમાંથી નીકળ્યો 8 ફૂટ લાંબો સાપ! હજુ એક સાપની શોધખોળ ચાલુ | SRK Mannat Snake Rescue
બોલિવૂડ સુપરસ્ટાર શાહરૂખ ખાનના બાંદ્રા સ્થિત બંગલા ‘મન્નત’ના પરિસરમાં બે સાપ દેખાતા વન વિભાગ દ્વારા રેસ્ક્યુ કામગીરી હાથ ધરાઈ. ૮ ફૂટ લાંબા બિન-ઝેરી ધામણ સાપનું સુરક્ષિત રેસ્ક્યુ કરાયું,… pic.twitter.com/ks4XRNPqhV
— Mumbai Samachar Official (@Samachar_Mumbai) August 18, 2026
بعدازاں ریسکیو اہلکاروں نے سانپ کو بحفاظت پکڑ لیا اور محکمہ جنگلات کو واقعے سے آگاہ کیا گیا۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی ایکشن فلم ’کنگ‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ بیٹی سہانا خان، دیپیکا پڈوکون اور ابھیشیک بچن سمیت کئی دیگر اداکار شامل ہیں۔


