تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

شاہ رخ خان کے گھر کے باہر لگی ’نیم پلیٹ‘ وائرل ہوگئی

بالی ووڈ کے معروف اداکار کے گھر کے باہر لگی نیم پلیٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان کے گھر ’منت ہاؤس‘ کے گھر کے باہر لگی نیم پلیٹ کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’شاہ رخ کے گھر کے باہر لگی نام کی تختی جگمگا رہی ہے اوپر ان کے گھر کا نام ’منت‘ بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان کے گھر کے باہر لگی نیم پلیٹ ہیروں سے جڑی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس قیمتی نیم پلیٹ کو پسند کیا جارہا ہے اور وائرل تصاویر ویڈیو پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ کے گھر کے نیم پلیٹ اس سے قبل براؤن رنگ کی تھی جسے سونے سے بنایا گیا تھا لیکن اب اس کو تبدیل کرکے ہیروں سے بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ آئندہ سال 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی جس کی پہلی جھلک گزشتہ دنوں جاری کی گئی تھی۔

’پٹھان‘ کی دیگر کاسٹ میں جان ابراہم، دپیکا پڈوکون ودیگر شامل ہیں۔

پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ فلم ’جوان‘ دو جون 2023 کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، شاہ رخ خان پانچ سال کے وقفے کے بعد فلم پٹھان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

Comments

- Advertisement -