تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

منشیات کیس میں نیا موڑ، کنگ خان کی مشکلات میں اضافہ

ممبئی: کروز شپ پارٹی کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے شاہ رخ کے قریبی شخص کو طلب کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کروز شپ پارٹی کیس اب مزید الجھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، کیونکہ این سی بی نے شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد ان کے ڈرائیور کو بھی طلب کرلیا ہے۔

اس سے قبل کیس میں آریان خان کے علاوہ شاہ رخ خان کے خاندان یا اس سے متعلقہ کسی شخص سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی گئی تھی ایسے ماحول میں کنگ خان کے ڈرائیور کو طلب کرنا نہایت حیران کن ہے، کہا جارہا ہے کہ این سی بی کو آریان سے متعلق کچھ ضروری سوالات کے جوابات درکار ہیں۔

عدالت نے پہلے آریان خان کو تین دنوں کے لئے این سی بی کی تحویل میں دیا تھا آج انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا گیا ہے۔

دوسری جانب آریان خان نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دی تھی جو مسترد کی جاچکی ہے، کنگ خان کے بیٹے فی الحال آرتھر روڈ جیل میں ہیں، کرونا وبا کے پیش نظر انہیں ابھی بقیہ قیدیوں سے الگ قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، آریان خان کے وکلا کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر آریان خان کی ضمانت کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات کیس، آریان خان کو کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

واضح رہے کہ آج کنگ خان کی اہلیہ گوری خان کی سالگرہ تھی، شاہ رخ خان کے خاندان کو امید تھی کہ آریان خان کو عدالت سے ضمانت مل جائے گی لیکن ایسا نہ ہوسکا، والدہ کی سالگرہ کی رات آریان نے جیل میں گزاری، آریان سمیت باقی ملزمان کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ آریان خان کو این سی بی نے دو اکتوبر کو ان کے دوست ارباز مرچنٹ کے ساتھ ممبئی سے گوا جانے والے کروز جہاز سے حراست میں لیا گیا تھا اور بعد میں انہیں باقاعدہ گرفتار کر کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -