جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

شاہ رخ خان کا سعودی حکومت کیلیے خصوصی ویڈیو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں ’بادشاہ‘ کے لقب سے شہرت پانے والے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے سعودی عرب کی حکومت کے لیے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے سعودی عرب میں اپنی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی جو آئندہ سال 22 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

شاہ رخ خان نے انسٹا گرام پر ویڈیو پیغام میں سعودی وزارت ثقافت کا فلم کی شوٹنگ کے لیے اجازت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا: ’سعودی وزارت ثقافت نے شوٹنگ کے لیے بہترین جگہ فراہم کی اور ساتھ ہی شاندار میزبانی بھی کی جس کے لیے میں ان کا مشکور ہوں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

خیال رہے کہ شاہ رخ خان نے سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت جہاں انہیں فلمی دنیا میں خدمات کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔

فیسٹیول میں شرکت سے قبل شاہ رخ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ تصاویر میں انہیں مکہ المکرمہ میں احرام کی حالت میں دیکھا گیا۔

https://twitter.com/teamsrkfc/status/1598330612917891072?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1598330612917891072%7Ctwgr%5E94c1765b1e51110603ba8de3febb36191d4e99a6%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fshah-rukh-khan-performs-umrah-in-makkah%2F

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں