پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

شاہ رخ ساؤتھ سپراسٹار مہیش بابو کی نئی فلم کیوں دیکھنا چاہتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور جنوبی بھارت کے سپراسٹار مہیش بابو میں کافی اچھی دوستی ہے اور دونوں ہی اکثر ایک دوسرے کے کام کو سراہتے نظر آتے ہیں۔

بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ کے اداکار نے مہیش کی اسی ہفتے ریلیز ہونے والی نئی فلم ’گنتور کارام‘ کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مہیش بابو کی نئی فلم کو ’ایکش سے بھرپور‘ قرار دیتے ہوئے اس کا ٹریلر بھی شیئر کیا۔

فلم کے ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے، شاہ رخ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرے دوست مہیش میں فلم ’گنتور کارام‘ کا انتظار کر رہا ہوں! یقیناً یہ فلم ایکشن، جذبات اور ماس سے بھرپور ہوگی۔

شاہ رخ نے اپنی پوسٹ میں فلم کے لیے ’انتہائی آتش گیر‘ کے لفظ بھی استعمال کرتے ہوئے مہیش اور ان کی ٹیم کے کام کی تعریف کی۔

اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد مہیش بابو کی خوشی دیدنی تھی، انھوں نے فوراً لپک کر شاہ رخ کا شکریہ ادا کیا اور اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ کے تعاون کے لیے شکریہ شاہ رخ، آپ اور آپ کے اہلخانہ کے لےی بہت سا پیار!

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب شاہ رخ اور مہیش نے ایک دوسرے کی فلموں کی تعریف کی ہو۔ جب پچھلے سال بالی وڈ کنگ کی ’جوان‘ ریلیزہوئی تھی تو مہیش نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر فلم کے لیے تعریفی کلمات لکھے تھے۔

انھوں نے لکھا تھا کہ ’جوان، بلاک بسٹر سنیما، ایٹلی سر خود بادشاہ کے ساتھ مل کر کنگ سائز کی تفریح فراہم کی ہے۔ یہ اداکار کے کیرئیر کی بہترین فلم ہے۔ شاہ رخ خان کی چمک، کرشمہ اور اسکرین پر موجودگی بے مثال ہے۔‘

اس کے جواب میں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ بہت شکریہ۔ ہر کوئی بہت پرجوش ہے کہ آپ نے اسے پسند کیا۔ آپ اور آپ کے خاندان کے لیے بہت سارا پیار۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں