تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عوام و حکام افغانستان میں مستقل قیام امن کے خواہاں ہیں، شاہ سلمان بن عبدالعزیز

ریاض : سعودی عرب کے حاکم وقت شاہ سلمان بن عبد العزیز نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عید الفطر کے دوران افغان حکومت کا طالبان سے جنگ بندی کا اقدام قابل تحسین ہے، سعودی عوام اور حکومت افغانستان میں مستقل قیام امن کے خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے حاکم شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کی جانب سے افغانستان کی موجودہ حکومت اور افغان طالبان کے درمیان افغان شہریوں کا خیال کرتے ہوئے عید الفطر کے دوران جنگ بندی کے اقدامات کی تائید و حمایت کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے حاکم وقت شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی حکومت کے اقدامات قابل داد ہیں، حکومت اور طالبان کے مابین مختصر مدت کے لیے سہی مگر جنگ بندی کے باعث عوام کو کچھ مدت کے لیے امن و امان کا ماحول مسیر آئے گا۔

سعودی عرب کے شاہی محل سے جاری بیان میں شاہ سلمان بن عبد العزیز کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ افغان طالبان اور حکومت جنگ بندی کے معاہدوں کو مزید توسیع دیں گے تاکہ افغان شہری ملک کو امن و استحکام کی جانب لے جانے میں مدد کرسکیں۔

شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اپنے افغان بھائیوں کی جنگ و جدل کے باعث پیش آنے والی مشکلات کا باخوبی علم ہے۔

شاہی بیان کے مطابق افغان حکومت اور طالبان عوام کے سکون اور ملکی سلامتی کی خاطر گذشتہ برسوں میں پیش آنے والی تلخیوں کو بھلا کر رواداری اور مصالحت کی فضاء قائم کرکے افغانستان سمیت پورے خطے میں نئے دور کا آغاز کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان حکومت اور اس کے حریف طالبان آپس میں یکجا ہوکر تعلیماتِ اسلامی کے ذریعے فرقہ واریت کی راستے کو ترک کرکے ملک میں بھائی چارے اور نیکی کی فضاء کو پروان چڑھائیں۔

طالبان اور افغانستان کی حکومت دونوں کو چاہیئے کہ تشدد کی راہ کو چھورڑ کر افغان عوام کی زندگیوں کو خطرے سے نکالیں۔ سعودی عوام اور حکام بردار اسلامی ملک افغانستان میں مستقل امن و امان کی صورتحال قائم ہونے کے خواہش مند ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -