پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

شاہ سعود کی ریل میں سفر کی نایاب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے سابق حکمران شاہ سعودی کے ریل میں سفر کرنے کی نایاب ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے، ماضی کی اس ویڈیو میں انہیں ٹرین سے اترتے ہوئے کار میں بیٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ سعود اکیڈمی کی جانب سے سابق شاہ سعود کی نادر ویڈیو اکیڈمی کے آفیشل پیچ پر جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ریل کے ذریعے شاہ سعود کے ریاض سے مشرقی ریجن پہنچنے کے منظر کو دکھایا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس نایاب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا بننے کے بعد جب شاہ سعود پہلی بار دارالحکومت ریاض سے مشرقی ریجن ریل کے ذریعے پہنچے تو اس وقت کے گورنر مشرقی ریجن سعود بن جلوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر دیگر مملکت کے امراء اور اکابرین مشعل بن عبدالعزیز، فیصل بن ترکی، عبدالرحمان الطبیشی اور جمال الحسینی بھی موجود ہیں۔ شاہ سعود کو ریل گاڑی سے اترکر کار میں سوار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں