اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

شہباز گل نے مولانا فضل الرحمان کو عالمی طاقتوں کا ’پیادہ‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے مولانا فضل الرحمان کو عالمی طاقتوں کا پیادہ اور منافق قرار دے دیا۔

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے  معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا تھا کہ اقتدار کے لیے امریکا کے پاؤں پڑنے والے مولانا عالمی طاقتوں کے پیادے ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’ان کی نظر میں ہر وہ حکومت ناجائز ہے، مولانا جس کا حصہ نہیں بن سکیں، آئین کو ذاتی فائدےکیلئےاستعمال کرنے والے مولانا منافقت سے بھرے ہوئے ہیں‘۔

- Advertisement -

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم کی عارضی کرسی چھن جانے پر مولانا اضطراب کا شکار ہیں، مولانا کی امامت میں کرپشن اتحاد تنکوں کی طرح بکھر گیا ہے کیونکہ اب قوم جان چکی ہے کہ کرپشن آپکا ایمان اور بلیک میلنگ آپ کے ہتھیار ہیں‘۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری کی مریم نواز سے معذرت پر شہباز گل کا سخت مؤقف

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ’مولاناجتنی مرضی کوشش کرلیں، اب ڈرامے بازیوں سےکام نہیں چلنےوالا،مولانا کی سیاست شریف، زرداری خاندان کے پاؤں پڑنے تک محدود ہوچکی ہے‘۔

قبل ازیں مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ آپ ہمیں خودسے الگ اور ہم آپ کو خود سےالگ مخلوق نہ سمجھیں، ڈھائی سالوں میں ملک کا برا حال ہوگیا، ابھی تک پچھلی حکومتوں کا رونا لگا رکھا ہے، آئندہ سالوں میں بھی اسی طریقے سے حکومت چلائی جائے گی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’جے یو آئی پہلےدن سےجہاں کھڑی تھی آج بھی وہی ہے، ہم نےماضی میں قربانیاں دیں،جانوں کےنذرانے پیش کیے، ہم نے قربانیاں پیچھے ہٹنے کے لیے نہیں بلکہ آگے بڑھنے کے لیے دی ہیں، جیل نہیں جاسکتا یہ نہیں کرسکتا وہ نہیں کرسکتا جیسی باتیں کمزوری کی دلیل ہیں،  سیاست میں ہیں توپھر اقتدار اور جیل دونوں چیزیں راستے میں آئیں گی،  ایک تحریک میں کئی پارٹیاں ہوں  تو ہر ایک کی اپنی سوچ ہوتی ہے، ایک پلاٹ فارم کے نیچے جماعتوں کو چلانا سب سے مشکل کام ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: سینما کی ٹکٹیں بلیک کرتے کرتے پارٹی ٹکٹ بھی بلیک میں فروخت کردیے: شہباز گل

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا اور پی ڈی ایم تحریک کو آگے بڑھانا ہے،  ہم حکمرانوں کو سکون کی نیند سونے نہیں دیں گے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں