تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

‘ یہ مہنگائی کے بیج نہیں غداری کی قیمت ہے جو عوام ادا کرے گی ‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے شہباز گل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کہا ہے کہ یہ مہنگائی کے بیج نہیں بلکہ غداری کی قیمت ہے جو عوام ادا کرے گی۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر ریکارڈ اضافے پر طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہنگائی کے بیج نہیں بلکہ غداری کی قیمت ہے جو عوام ادا کرے گی۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ عمران خان نے ریکارڈ ٹیکس کلیکشن کی اور عوام کاپیسہ عوام پر ہی خرچ کرکے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کا کا پلان روس سے سستا پٹرول اور گیس خریدنا تھا، اس پلان کو میر صادق اور جعفر کے ذریعے سبوتاژ کیا گیا اور اس کی قیمت اب عوام بھرے گی۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ یہ مہنگائی کے بیج نہیں بلکہ غداری کی قیمت ہے جو عوام ادا کریگی۔

 

واضح رہے کہ حکومت نے پٹرول کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: شہباز حکومت نے پیٹرول کے بعد عوام پر ایک اور بم گرادیا

یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورزپر 20 کلوآٹے کا تھیلا 980 روپے کا ہوگیا جبکہ دس کلو آٹے کا تھیلا 90 روپے مہنگا ہوکر 490 روپے کا ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -