پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ اگر پاگل پن کی کوئی شکل ہوتی تو وہ موجودہ پی ڈی ایم کی قیادت کی ہوتی۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد حکومت کے عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پی ڈی ایم نے عمران خان کیخلاف خود ساختہ ریفرنس بنا کر بھجوا دیا، اگر پاگل پن کی کوئی شکل ہوتی تو وہ موجودہ پی ڈی ایم کی قیادت کی ہوتی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا ہے کہ ایک طرف معیشت ڈوب رہی ہے تو دوسری طرف ملک کو مزید انتشار میں دھکیلا جا رہا ہے۔
شہباز گل نے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ان لوگوں کو کس بات کی غلط فہمی ہے، آپ کو عوام اب قبول نہیں کرنیوالی۔
پاگل پن کی اگر کوئی شکل ہوتی تو موجودہ پی ڈی ایم قیادت کی ہوتی۔ایک طرف ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے-اور دوسری طرف عمران خان کے متعلق خود ساختہ ریفرینس بھیج کر ملک کو مزید انتشار میں دھکیلا جا رہا ہے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ ان لوگوں کو کس بات کی غلط فہمی ہے۔آپکو عوام اب قبول نہیں کرنے والی
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 4, 2022