اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

دو صوبوں‌ کے وزرائے اعلیٰ‌ پر عمران خان کو اعتماد ہے، تبدیلی زیر غور نہیں، شہباز گل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ عثمان بزدار یا خیبرپختونخواہ کے وزرائے اعلیٰ کی تبدیلی زیر غور نہیں ہے، وزیراعظم کو دونوں پر مکمل اعتماد ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان  سے بات کرکے اور ان کی اجازت سےبتاناچاہتاہوں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے کی بات زیر غور نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی طرح عمران خان کو خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ پر بھی مکمل اعتماد ہے۔  دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرور اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی تبدیل کرنے پر غور

علاوہ ازیں عمران خان نے کل شام چار بجے بنی گالہ میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وفاق کے بعد تبدیلی کی بڑی لہر نے پنجاب کی جانب رخ کرلیا، وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوبھی تبدیل کرنے پر غور کررہے ہیں، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے مختلف اداروں سے بھی پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ طلب کی جبکہ چھ صوبائی وزرا کے محکمے بھی تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق وزارت صحت، خوراک، جیل خانہ جات، توانائی، لیبر، ایکسائز کے محکموں میں تبدیلی کی جائے گی جبکہ سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

+ posts

محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں