ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

‘حکومت احتجاج سے بچنے کے لیے کل عید کروانا چاہتی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت احتجاج سے بچنے کے لیے چاند کا پراپیگنڈا کر کے کل عید کروانا چاہتی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہبازگل نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کیخلاف مظاہرےناکام بنانےکی کوشش کی جارہی ہے آج کسی طرح چاند نظر آنے کا پروپیگنڈا تیار کیا جائے کل عیدکرا دی جائے۔

- Advertisement -

شہبازگل نے کہا کہ ان باتوں کامقصد آپ کوبیرونی سازش مراسلے سےدور لے جایا جائے امپورٹڈ حکومت کے پاس اس کا نہ کوئی جواب ہے اور نہ ہی دفاع، انہیں پتہ ہےمراسلہ پبلک ہوگیاتوعوام نہیں چھوڑےگی اس لئے امپورٹڈ حکومت عوام کی توجہ ہٹانےکی کوشش کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں