اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

شہبازگل کی جیل میں طبیعت خراب

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق شہبازگل کو سینے میں درد اور سانس کی تکلیف بتائی جارہی ہے، ان کے چیک اپ کیلئے پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازگل کے مکمل طبی معائنہ کیلئے انہیں جیل اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے شہباز گل کو 9 اگست کو پاک فوج میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ روز اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شہباز گل کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ شہباز گل پارٹی رہنما ہیں اور متنازع بیان کسی اندرونی اجلاس میں نہیں دیا، شہباز گل کا بیان قابل احترام ادارے پاک فوج میں نظم و ضبط خراب کرنے کیلئے کافی ہے۔

شہباز گل کا بیان عوام مفاد میں ہے نہ ہی ملکی سالمیت کے حق میں، قانون ہر ملزم کو ضمانت پر رہائی کی رعایت نہیں دیتا، بادی النظر میں شہباز گل ناقابل ضمانت جرم کے مرتکب ہوئے، ریکارڈ پر شہباز گل کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں