منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

شہباز گل کا مریم نواز کی نئی آڈیو لیک ہونے کا اشارہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مریم نواز کی نئی آڈیو لیک ہونے کا اشارہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہباز گل نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور آڈیو صحافی کے پاس ہے، وہ اپنی مرضی سے اسے ریلیز کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں آڈیو کلپ سُن چکا ہے، اسی خدشے کے پیش نظر شاہد خاقان عباسی پریشان ہیں اور وہ اسی عالم میں پریس کانفرنس کررہے ہیں۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی دو آڈیوز لیک ہوچکی ہیں، جن میں سے ایک میں وہ میڈیا کو جاری کیے جانے والے اشتہارات روکنے اور من پسند چینلز کو نوازنے کی ہدایات دے رہیں تھیں۔

مزید پڑھیں: میڈیا اشتہارات روکنے کا اعتراف، پی ایف یو جے کا حکومتوں کو ماضی سے سیکھنے کا مشورہ

بعد ازاں مریم نواز نے آڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہاں وہ میری ہی آواز ہے‘۔ ساتھ ہی انہوں نے وضاحت دی تھی کہ یہ ہدایات وزارتِ اطلاعات و نشریات کو نہیں بلکہ میڈیا سیل کو دی گئیں تھیں۔

مریم نواز کے اعتراف کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام اور رپورٹ مرتب کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں