اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پچھلے 2ماہ کی ریٹنگ دیکھی 67 فیصد پاکستانی عوام اےآروائی دیکھ رہی تھی ، پاکستان کی عوام جودیکھناچاہتی ہے وہ اے آروائی دکھارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس میں اے آر وائی نیوز کے حوالے سے کہا کہ پچھلے 2ماہ کی ریٹنگ دیکھی 67 فیصد پاکستانی عوام اے آر وائی دیکھ رہی تھی جبکہ باقی تمام عوام جیو اور دیگر چینلز دیکھ رہے ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز نے اپنی اسکرین واقعی 67 فیصد عوام کو بیچ دی ہے، پاکستان کی عوام جودیکھنا چاہتی ہے، وہ اے آروائی دکھا رہا ہے۔
مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کہا مجھے تو سمجھ نہیں آرہی ہے، اے آر وائی کی لیگل ٹیم چپ کیوں بیٹھی ہے، مریم اورنگزیب نے توہین عدالت کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اےآروائی نیوز نے کیا بیچا ہے اس کا حساب آپ جیو ٹی وی سے پوچھ لیں، مریم اورنگزیب جیو ٹی وی کا مقدمہ لڑ رہی ہیں اس لئے ان کے حق میں پریس کانفرنس کی۔
سوات الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر ان کا کہنا تھا کہ سوات الیکشن میں کامیابی پر مراد سعید اور وزیراعلیٰ کےپی کومبارکباد دیتا ہوں ،سوات ضمنی الیکشن میں13 جماعتیں ایک طرف اور پی ٹی آئی ایک طرف تھی ، اےاین پی نے پہلے سیٹ جیتی تھی آج پی ٹی آئی واضح مینڈیٹ سے جیتی۔
شہباز گل نے کہا کہ کل سندھ اور کے پی میں الیکشنزہوئے،کے پی میں کسی کو ایک کانٹا بھی نہیں چبا جبکہ سندھ میں کل بلدیاتی الیکشن میں اندھیرنگری تھی۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں بہت ساری جماعتیں جلسہ کرچکی ہیں، پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے کوئی روک سکے گا نہ کوئی روک سکتا ہے، پرامن احتجاج اور جلسہ کرنے کا حق سب کو ہے۔