ٹوئٹرکو سچ کیساتھ کھڑے ہوکر بھارتی درخواست مسترد کرنی چاہیے، شہباز گل

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے بھارت کی بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر 8 ٹوئٹر صارفین کے اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواست پر کہا ٹوئٹر کو سچ کیساتھ کھڑے ہوکر بھارتی درخواست مسترد کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی جانب سے 8 ٹوئٹر صارفین کے اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواست کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ٹوئٹرکو سچ کیساتھ کھڑے ہونے بھارتی درخواست مسترد کرنی چاہیے۔
Sad and disappointing. @Twitter must show grace and stand up for truth by refusing any such request. https://t.co/cpmuEmPXtP
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 13, 2019
شہباز گل نے ایک اور ٹوئٹ میں ناروے میں عید پر مسجد پرحملہ ناکام بنانے والے سترسالہ پاکستانی ہیرو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہمارے تو ریٹائرڈ آفیسر اور جوان بھی بہادری کی نئی سے نئی مثال قائم کرتے ہیں، ہمیں اپنی افواج پر فخرہے۔
یاد رہے مودی سرکار نے ٹویٹر پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر اے آروائی نیوز کے سینئر اینکر ارشد شریف سمیت آٹھ اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواست دی تھی۔
مزید پڑھیں : بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی مظالم پرآوازاٹھانے والے ٹویٹر اکاؤنٹس بند کرنے کے درپے
بھارت کی جانب سے درخواست میں اے آروائی نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف، مدیحہ شکیل، اور حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی سمیت دیگر افراد شامل تھے۔