تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‏’باجی چھٹیوں پر اس لیے گئی کہ نئی آڈیو آرہی ہے‘‏

معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ عمران خان نے وعدہ پورا کیا ہے اگلے الیکشن ای اوی ایم سے ہوں ‏گے اوورسیز کی ووٹنگ بھی آئن لائن ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا اوورسیزپاکستانیوں کاشکریہ اداکرتاہوں اورمبارکباد دیتا ہوں، ‏عمران خان کےساتھ اوورسیز پاکستانی ان کے ساتھ عمران خان کھڑے ہیں۔

شہبازگل نے کہا کہ باجی 15دن کی چھٹی پر چلی گئی ہے باجی اس لیےچھٹی پر گئی ہے کہ نئی آڈیو آرہی ہے وہ ‏آڈیو بھی میڈیا کے استحصال کے حوالے سے ہے ہمیں کہا جاتا تھا نوکریوں سے نکلوایا گیا ہے اس آڈیو میں پتہ ‏چلے گا کہ کس کو نکالا ہےکہاں سے نکالا ہے 15دن میں باجی آگئی تومیرا نہیں خیال صحافیوں کا سامنا کرنے پر ‏آمادہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان گوجرانوالہ میں یونیورسٹی، چلڈرن اسپتال دینےجا رہے ہیں گوجرانوالہ سے وعدے ‏تو کیے گئے مگر کچھ نہیں کیا گیا اگلے ہفتے راشن کارڈ دینےجا رہےہیں، غریب کریانہ اسٹور سے30فیصدسستی ‏چیزیں خریدسکتا ہے راشن کارڈ جس کی آمدن 50ہزار سے کم ہوگی اسے دیا جائےگا۔

شہبازگل نے کہا کہ 30مارچ سے پنجاب کے ہر شخص کے ہاتھ میں ہیلتھ کارڈ ہوگا عوام کے ہاتھ میں ہیلتھ اور ‏تعلیم کارڈہوگا، 5سال مکمل ہوئے تو یہاں پر اسپتال اور یونیورسٹی ہوگی کوشش کررہے ہیں مہنگائی کم کریں یہی ‏وزیراعظم ہیں جو آپ کی تکلیف کوسمجھتا ہے۔ ‏

ان کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی مفرور تھے سپریم کورٹ سےگرفتارہوئے ہیں ایک مہینے سےصوبے کا اسپیکر فرار ‏تھا کسی نے ٹی وی پر چوں نہیں کی، عمران خان نے کوئی مل لگائی نہ ہی لندن میں اپارٹمنٹ خریدے ہیں؟ ‏عمران خان نےپہلےدن ہی پناہ گاہ کی بات کی۔

Comments

- Advertisement -