تازہ ترین

کیلبری کوئین کے اعصاب پر عمران خان سوار ہیں ، شہبازگل

لاہور : ترجمان وزیراعلی پنجاب شہبازگل نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے کامیاب دورہ نے اپوزیشن کی بولتی بند کردی ، یقین ہے ان کا کل کا شو بھی بری طرح فلاپ ہو گا، کیلبری کوئین کے عصاب پر عمران خان سوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی احتجاجی جلسہ کی کال پر ترجمان وزیراعلی پنجاب شہبازگل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کرپٹ جماعتیں 25جولائی کو یوم احتساب کے طور پر یاد رکھیں گی، جلسیاں جلسیاں کھیلنے والےاداروں کے خلاف پراپیگنڈا کرنا چاہتے ہیں۔

شہبازگل کا کہنا تھا مستردٹولہ جمہوریت کے نام پر اپنی کرپشن اور چوری بچانا چاہتا ہے، ن لیگ کارکنوں کو زبردستی بندے لانے اور گنتی پوری کرنے پر مجبور کررہی ہے، یقین ہے ان کا کل کا شو بھی بری طرح فلاپ ہو گا۔

ترجمان وزیراعلی پنجاب نے کہا پرچی پڑھنے اورقیمےوالے نان پر سیاست کا دور گزر گیا، کیلبری کوئین صبح شام جھوٹا پراپیگنڈاکر رہی ہیں، کیلبری کوئین کے اعصاب پر عمران خان سوار ہیں۔

ان کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان کے کامیاب دورہ نے اپوزیشن کی بولتی بند کردی، قوم نے دیکھ لیا کس دلیری سے عمران خان نےامریکاکے سامنے کیس لڑا، وزیراعظم عمران خان پاکستان کا فخر اور وژنری لیڈر ہیں۔

مزید پڑھیں : واشنگٹن میں پاکستانیوں کے جذبے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں، شہبازگل

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا تھا کہ واشنگٹن میں پاکستانیوں کے جذبے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں، عمران خان سے محبت کے اظہار کی مثال نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا وزیراعظم نے پھر واضح کر دیا کچھ ہو جائے این آر او نہیں ملے گا، ایک طرف کپتان نے واشنگٹن میں تاریخ ساز جلسہ کیا ، دوسری طرف “جلسیاں جلسیاں” کھیلنےوالے دربدر ہیں، کرپٹ سیاستدانوں کو پیغام مل گیا، لوٹی ہوئی دولت ہر صورت واپس کرنا ہو گی۔

Comments