‘عمران خان نے لوگوں کو ایسی خوشیاں دی کہ خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے’

لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لوگوں کو ایسی خوشیاں دی کہ خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتارپورمیں 2بچھڑے بھائیوں کی ملاقات پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان نےایسےکام کر دکھائےجوپیسے کے لالچی لوگ سوچ بھی نہیں سکتے، عمران خان نےلوگوں کوایسی خوشیاں دیں کہ خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے شوکت خانم میں کینسرکے ننھے بچوں کی مائیں ہوں یا بارڈرکے پار بچھڑے بھائی۔
عمران خان ایک ایسا رہنما ہے جس نے ایسے کام کر دکھائے جو پیسے کے لالچی لوگ سوچ بھی نہیں سکتے۔ عمران خان وہ ہے جس نے لوگوں کو ایسی خوشیاں دی کہ خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے۔ بھلے وہ شوکت خانم میں کینسر کے ننھے بچوں کی مائیں ہوں یا بارڈر کے پار بچھڑے ہوئے بھائی pic.twitter.com/HIcS3UZqYY
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 29, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ جہاں غیرجانبدار،غیرمتنازع ادارے رپورٹ کریں گے پذیرائی ہو گی، جیسے موقع ملاکسی کوسربیامیں سفیرلگاتوکسی کو پی سی بی دےکرجھوٹی رپورٹیں لکھوائی جائیں گی، اب دیکھتے ہیں میڈیا اس پر کتنے ٹاک شوز کرتا ہے۔