تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جلسے کے مخالف نہیں، قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، شہباز گل

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل اپوزیشن کے جلسوں میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ہم ان کا جلسہ نہیں روکنا نہیں چاہتےنہ ان کا کوئی رہنما گرفتار کیا ہے، ہم پی ڈی ایم کو پیشکش کرچکے ہیں کہ کرونا وبا سے نمٹنے کے بعد جتنےجلسےکرنے ہیں،کریں، مگر اپنی سیاست کے لیے یہ لوگ عوام کی زندگیوں سے کھیل رہےہیں۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ لاہور جلسہ این سی او سی اور عدالت کے فیصلےکے بعد غیرقانونی ہے، حکومت ایک غیر قانونی عمل کی اجازت نہیں دے سکتی، البتہ سیاسی طور پرہماری پوزیشن واضح ہےکہ انہیں روکیں گے نہیں، کسی کو چوری کرنے سے پہلےنہیں بعد میں پکڑتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو سوچنا چاہیے کہ کرونا سردی کے باعث بڑھ رہا ہے، جلسوں کے بعد کرونا کی شرح بڑھ گئی ہے، یہ ان کو بیوقوف بنا کر لاتےہیں تو ہم عوام کی زندگیوں سےنہیں کھیل سکتے، ایس اوپیز اور عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی اور جو قانون توڑےگا اس کو قرار واقعی سزا ملےگی۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ 75فیصدپی ڈی ایم قیادت کی شوگرملیں ہیں، 75فیصد چینی چوری میں تو یہی لوگ ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ ہوسکتاہے کہ 25فیصدلوگ حکومت میں بھی ہوسکتےہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک سچا سیاسی لیڈر ہے، کیونکہ عمران خان ان کی طرح آمریت کی گود میں پروان نہیں چڑھا، عمران خان جانتاہے کہ ورغلانے کے باعث عوام کےجلسے میں آجاتے ہیں۔

اس سے قبل ڈاکٹر شہبازگل نے پی ڈی ایم کےلاہور جلسےکی اجازت سے متعلق اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ حکومت پی ڈی ایم کو جلسے کی باقاعدہ اجازت نہیں دے سکتی، پی ڈی ایم کو جلسہ کرنا ہےکرلے، رکاوٹ کھڑی نہیں کرینگے، اگرایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون حرکت میں آئےگا۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی گزشتہ روز جلسےمیں رکاوٹ نہ ڈالنےکا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -