جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

"چچاجی ! عمران خان گھر کا خرچ ذاتی جیب سے ادا کرتے ہیں” شہباز گل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان گھر کا تمام خرچ ذاتی جیب سے ادا کرتے ہیں جاتی امرا میں 70 کلومیٹر باؤنڈری اور صدقے کے بکرے سرکاری مال سے خریدے جاتے تھے۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نا لیگ کے رہنما شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ چچا جی ! عمران خان گھر کا تمام خرچ ذاتی جیب سے ادا کرتے ہیں، آپ کس منہ سے ان کی بات کرتے ہیں.

شہباز گل نے کہا کہ آپ تو اپنے اور بچوں کے گھروں اور2200پولیس اہلکار پر سرکاری مال خرچ کرتے تھے، جاتی امرا میں 70 کلومیٹر باؤنڈری،صدقے کے بکرے بھی سرکاری مال سے خریدے جاتے تھے، خیرات اور بزرگوں کے ختم تک پر بے دردی سے سرکاری مال لگاتے تھے، کہاں راجہ بھوج کہاں گنگو تیلی!

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب جواب دہ آپ ہیں کہ بھینسیں اربوں روپے کا دودھ کیسے دیتی تھیں، ٹی ٹیز اور بے نامی اکاؤنٹس سے سرمایہ کیسے آتا تھا؟

بڑے میاں نے لندن کے21اور دبئی کے51دورے سرکاری خرچ پر کھڑکا دیے جو سب لاحاصل رہے جبکہ آج وزیراعظم دنیا میں جہاں جائیں اس کا واضح امپیکٹ دکھائی دیتا ہے اور بیرونی دوروں پر خرچ آپ کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپ کی بد دیانتی ہے کہ پہلے اپنے لفافوں سے جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں پھر ان ہی خبروں پر جھوٹے تبصرے اور پھر آخر میں آپ کی جھوٹی ہمدردیاں، آپ لوگ ایک مافیا ہیں اور عمران خان کو آپ سمیت کئی مافیاز کا سامنا ہے۔ وہ انشاللہ سرخرو کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں