اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو پمز اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق طبیعت خرابی کے باعث شہباز گل کو پمز اسپتال اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم شہبازگل کا طبی معائنہ کرے گی، میڈیکل ٹیم میں شعبہ میڈیسن، نیوروفزیشن اور کارڈیک ڈاکٹرز شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت ہے، شہبازگل کے چیک اپ کیلئے ماہر امراض سینہ کو اڈیالہ جیل بھی بھجوایا گیا تھا، میڈیکل ٹیم معائنہ کرکے میڈیکل سرٹیفکیٹ پولیس کے حوالے کریگی۔

- Advertisement -

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر شہبازگل کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

Open photo

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کو جیل منتقل کیا جائے یا اسپتال، وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آگئے

خیال رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے شہباز گل کو جیل بھیجنے کے فیصلہ کے خلاف وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کے بعد پولیس ٹیم تفتیشی افسر کی نگرانی میں شہباز گل کو لینے اڈیالہ جیل پہنچی، جس کے بعد اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اسلام اباد پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں