The news is by your side.

Advertisement

‘ایک ضمنی الیکشن نااہل شریف کی ڈوبتی سیاست کا سہارا نہیں’

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ ایک ضمنی الیکشن نااہل شریف ‏کی ڈوبتی سیاست کاسہارانہیں بن سکتا۔

ن لیگ کی مریم اورنگزیب کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز ‏گل نے کہا کہ جیتے توٹھیک، ہارے تو ریاست کیخلاف بیانات نااہل لیگ کی منافقت ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ دہائیوں تک ملک پرمسلط رہنے والے آل شریف انجام کے قریب ہیں، مولانا ‏،زرداری کے پاؤں پڑنے والے آج انقلاب کی باتیں کررہےہیں ایک ضمنی الیکشن نااہل شریف کی ‏ڈوبتی سیاست کاسہارانہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کوگروی رکھ کر ذاتی اثاثے90گنابڑھانے والوں نےصرف عوام کولوٹا، ماضی ‏میں پنجاب شریف خاندان کی سرپرستی میں قبضہ مافیازکاراج تھا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصرسےپنجاب میں 450 ارب کی سرکاری زمین واگزار کرا ‏چکے، پنجاب میں10ہزارسےزائداسکول،ہیلتھ یونٹس کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا چکا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں