‘حکومت عمران خان دور کے قرضوں پر گمراہ کر رہی ہے’

سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے نئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو جواب دے دیا۔
ٹوئٹر پر اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے مزمل اسلم نے لکھا کہ حکومت عمران خان دور میں لیے گئے قرضوں پر عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔
مزمل اسلم نے لکھا کہ عمران خان دور میں نئے قرضوں کا حجم 3.9 ٹریلین تھا قرضوں پر سود کی ادائیگی میں 8.9 ٹریلین خرچ ہوئے۔
Shahbaz govt may mislead on total debt taken by PTI, as today Miftah did in press conference. Here is the breakdown; total debt taken (17.8trn), interest paid (8.9trn), exchange rate devaluation (4.4trn), cash buffer (0.6trn). The net borrowing by PTI gov is 3.9trn. Challenge! pic.twitter.com/sKwcYPVPp2
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) April 20, 2022
ان کے مطابق زرمبادلہ شرح کی تبدیلی سے 4.4 ٹریلین کا اضافہ ہوا عمران دور میں قرضوں کا مجموعی حجم 17.8ٹریلین رہا۔