لاہور : اپوزیشن کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد معاون خصوصی شہباز گل نے پاکستان تحریک انصاف کے یوتھ ونگ کے اراکین کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 23مارچ کو لانگ مارچ کے اعلان کے بعد معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کےیوتھ ونگ کے اراکین تیاررہیں ، فضل الرحمان کا نیا فتنہ ہے، لانگ مارچ کرکے ڈی چوک پرقبضہ کیاجائے، فضل الرحمان 27مارچ کے جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔
شہباز گل نے ہدایت کی کہ یوتھ ونگ ڈی چوک پر پہلے ہی اپنا پروگرام شروع کرے گی ، جلسے کی تیاری کیلئے 24مارچ سے ہی ڈی چوک میں خیمے لگانا شروع کریں گے۔
تحریک انصاف کے یوتھ ونگ کے اراکین تیار رہیں۔ فضل الرحمن کا نیا فتنہ ہے کہ لانگ مارچ کر کے ڈی چوک پر قبضہ کر کے 27 مارچ کے جلسے کو ناکام کیا جائے۔ یوتھ ونگ وہاں پر پہلے ہی اپنا پروگرام شروع کرے گی اور ڈی چوک کے جلسے کی تیاری 24 مارچ سے ہی ڈی چوک میں خیمے لگا کر شروع کر دیں گے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 14, 2022
گذشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے 23مارچ کو لانگ مارچ کرنےکا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد کی جانب رخ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ کے سامنے بھرپور پاور شو کریں گے اور تاریخی اجتماع منعقد کر کے پی ڈی ایم اور پی پی سمیت اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیں گے، امید ہے یہ سب ہمارے ساتھ ہوں گے۔