The news is by your side.

Advertisement

‘آج ایک چور کی دوسرے ضمانتی چور سے ملاقات ہوئی’

معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ‏ہے کہ آج ایک چور کی دوسرے ضمانتی چور سے ملاقات ہوئی۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہ اکہ بہادر عورت کو آپ کے والد اور چچا حضور کی ہدایت پر گالیاں بکی ‏جاتی تھیں، سیاست میں گالم گلوچ پروان چڑھانے والے نااہل لیگ ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ سڑکوں پر گھسیٹنے والوں سےاقتدار کی بھیک مانگنے پرشرم نہیں آئی؟ ‏پیٹ پھاڑنے کی بڑھکیں توکبھی قدموں میں سیاست صرف آل شریف ہی کر سکتے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ اپنی ذات سے ہٹ کرقومی سیاست شریف و زرداری خاندان کے بس کی بات ‏نہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی ملاقات کی ‏اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

‏ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں رانا ثنا اللہ نے ایک نئی پیش کش کا ذکر کیا اور بتایا کہ پی ٹی ‏آئی کے 23 ایم این ایز نے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا، وعدہ کیا گیا کہ تحریک عدم ‏اعتماد قومی اسمبلی میں آئی تو پی ڈی ایم کا ساتھ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پیش کش سن کر بلاول بھٹو نے پوچھا کہ ایم این ایز کا تعلق کس صوبے سے ہے، ‏رانا ثنا نے بتایا کہ سب کا تعلق پنجاب سے ہے، پیش کش کی حمزہ شہباز نے بھی تصدیق کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں