وزیراعلیٰ پنجاب نے "پنجاب اسپیڈفیڈربس سروس "کا افتتاح کردیا -
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے “پنجاب اسپیڈفیڈربس سروس “کا افتتاح کردیا

لاہور : وزیر اعلی شہباز شریف نے عوام کو ایک اور سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے فیڈربس سروس کا افتتاح کر دیا، پہلے مرحلے میں14روٹس پر200ایئرکنڈیشن بسیں چلائی جائیں گی ، ہر500میٹر کے فاصلے پر بس اسٹاپ ہوگا جبکہ ای ٹکٹنگ کی سہولت حاصل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے “پنجاب اسپیڈفیڈربس سروس “کا افتتاح کردیا، ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعلی شہبازشریف کا فیڈر بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ عام آدمی کیلئے جدید اور لگژری ٹرانسپورٹ پر اشرافیہ سمیت کسی کے بھی پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں تو اٹھیں، میٹروبس کو جنگلہ بس کا طعنہ دینے والے آج اسی بس کو اپنے صوبے میں چلانا چاہتے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ فیڈر بس130کلو میٹر کے علاقے میں سروس مہیا کرے گی، فیڈر بس سروس14روٹس پر مشتمل ہوگی، بس سروس کا کرایہ انتہائی معقول ہے،   روزانہ ایک لاکھ20ہزار افراد فیڈر بس سروس میں سفر کریں گے۔


ملتان اور راولپنڈی میں میٹروبسوں کیلئے بھی فیڈر بسیں چلانے کا اعلان


وزیر اعلیٰ اعلان کیا کہ ملتان اور راولپنڈی میں میٹروبسوں کیلئے بھی فیڈر بسیں چلائیں گے۔ یہ فیڈر بسیں شہر بھر سے مسافروں کو میٹرو سٹیشن تک پہنچائیں گی، عام آدمی کی سہولت کیلئے حکومت اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے،

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں، عام آدمی کی زندگی میں خلل ڈالنےکی کوشش کوکامیاب نہیں ہونےدینگے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کو سہولت دینے پر اعتراض کرنےوالوں کی کوئی پرواہ نہیں، ملک میں قانون کی عملداری ہوگی سب کوانصاف ملےگا، پشاورمیں اگرمیٹروبس بن رہی ہے تو ہمیں اس پر خوشی ہے، میٹروبس کے حوالے سے مشاورت دینے کی پیشکش کرچکےہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں