عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گے: شاہ محمود قریشی shahbaz mehmood
The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا  ہے کہ ہم وفاق کو مضبوط کرناچاہتے ہیں اورتعاون کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ قوم نے اپنا مینڈیٹ دیا ،آج عمران خان منتخب وزیراعظم ہیں، حلیف جماعتوں کا شکر گزار ہوں.

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ یہ جمہوری عمل ہے، افسوس آج عمران خان کو تقریر نہیں کرنے دی گئی، آج عمران خان جمہوریت کی طرف ہاتھ بڑھانا چاہتے تھے، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وعدہ خلافی ن لیگ نے کی.

انھوں‌ نے کہا کہ عمران خان کی سوچ میں وفاق کو مضبوط اور صوبوں کو اہمیت دینا ہے، عمران کہناچاہتے تھے خود کو احتساب کے لئے پیش کرتا ہوں، مگر نہیں سنا گیا.


عمران خان: کپتانی سے وزارت عظمیٰ تک، کامیابیوں کی حیران کن کہانی


شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سب کی اہمیت ہے، قرضوں پر قرضے لے کر پاکستان کا دیوالیہ نکال دیا گیا، کرپشن نے دیمک کی طرح اس ملک کو چاٹ لیا ہے، آئیں قانون بنائیں، اداروں کو کرپشن سے کیسے پاک کرنا ہے.

انھوں کہ کہا میں‌ اخترمینگل اور شاہ زین بگٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اتحادیوں اور جماعتوں کا احترام ہے، سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتاہوں، آئیں پاکستان کی معیشت کےمسائل حل اور تنہائیوں کو دور کریں.

ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، پاکستان کےمفادات کا احساس ہے، ہم مل کر عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں