تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

شہباز شریف کا غلطیوں کا اعتراف، ن لیگ کی صدارت چھوڑنے سے متعلق خاموشی توڑ دی

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں مسلم لیگ ن کی صدارت چھوڑنے کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ ’میرےاستعفےکی خبریں جعلی ہیں،میں مسلم لیگ ن میں ہی ہوں اور چھوڑ کر کہیں نہیں گیا، نوازشریف میرے قائد ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں منظرسےغائب نہیں ہوں، مسلم لیگ ن کو بنانے میں چالیس سال کی محنت ہے، ن لیگ ہمارا گھر ہے، جسے نوازشریف نے بہت مشکل سے بنایا ہے، ہر معاملے پر ہم اپنے تاحیات قائد سے رہنمائی لیتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن میں مشاورت سے ہی فیصلے ہوتے ہیں، جس میں سب کو اپنی رائے دینے کا حق ہوتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: ’مریم نواز اپنے راستے، شہباز شریف دوسرے راستے پر چل رہے ہیں‘

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کا کھویا ہوا مقام واپس دلانےکیلئے ہمیں ذاتی پسند نہ پسند سے باہر نکلنا ہوگا، ماضی میں ہم سب سے غلطیاں ہوئیں، جس کا خمیازہ مشرقی پاکستان کی صورت میں سامنے آیا، ہمیں غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے‘۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ’میری رائے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں کسی ادارے کا قصور نہیں کیونکہ ماضی میں ہم سیاست دان ہی استعمال ہوئے‘۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’2018سے پہلے ہم مشاورت سے حکمت عملی بناتے تو نوازشریف وزیراعظم ہوتے، موجودہ حکومت کو جتنی سپورٹ ملی اُس کی تیس فیصد بھی ماضی میں کسی کو نہیں مل سکی، اگر ایسا ہوتا تو ملک کے حالات بہت اچھے ہوتے مگر بدقسمتی سے آج حالات بہت خراب ہیں‘۔

یاد رہے کہ دو روز قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد مسلم لیگ ن کے قائدین میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور شہبازشریف نے پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

Comments

- Advertisement -