اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

بلاخوف کہہ سکتاہوں شفافیت نے نوازشریف کے گزشتہ ادوار کو مات کیا،شہبازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ کیا احتساب صرف ن لیگ کے لیے ہے، بلاخوف کہہ سکتاہوں شفافیت نے نوازشریف کے گزشتہ ادوار کو مات کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ن لیگ جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب اکتوبر1999میں شب خون ماراگیا تو کسی نےاعتراض نہ کیا، جب چاروں صوبوں کےعوام نےایک شخص کومنتخب کیا تواعتراض کاحق نہیں، 2013 میں لوڈشیڈنگ کےاندھیرے ختم کرنے کاوعدہ پورا ہوا، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے نام پر قومی خزانے کو لوٹا گیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج کچھ لوگ کلف لگے کپڑے پہن کر بھاشن دیتے ہیں، بلاخوف کہہ سکتا ہوں شفافیت نے نوازشریف کےگزشتہ ادوارکو مات کیا، داسوڈیم ،کراچی سے پشاورکی موٹروے اور دیگرمنصوبے شروع کیے، نندی پورکی باتیں کرتے ہیں،منصوبے کی مشینری3سال پورٹ پر پڑی رہیں۔

انھوں نے کہا کہ کیا احتساب صرف ن لیگ کے لیے ہے، نیلم جہلم کامنصوبہ 18سال پہلےشروع کیا گیا،ہم مکمل کرنے جارہے ہیں۔


مزید پڑھیں : نوازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب


عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیرون ملک اثاثے رکھنے والےشفافیت اوراحتساب پر بھاشن دیتے ہیں، کے پی کے میں کتنے میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی ، ڈینگی کے خلاف کام کیا تو عمران خان نے کہا یہ ڈینگی برادران ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جب پشاورمیں ڈینگی نےحملہ کیاتو عمران خان پہاڑوں پرچڑھ گئے،عمران خان ڈینگی کےمریضوں کانظارہ نتھیاگلی سےدیکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میٹرومنصوبے پر70ارب کاالزام لگایا گیا،35ارب سے ایک دھیلا زیادہ نہیں لگا، 10ارب لینے کاالزام لگایا گیا،میں پیچھے پیچھے اورعمران خان آگے آگے ہیں،شہبازشریف

چوہدری نثار کے بعد شہباز نے بھی نواز شریف کو غلط مشیروں سے جان چھڑانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں اورعہدوں کےلالچ میں آنے والوں نےغلط مشورے دیے،کارکن بیٹھے ہیں نوازشریف ان سے مشورے لیں ،نوازشریف سب کوبلا کرمشاورت اور پھر فیصلے کریں، پھر کچھ نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ چہرے جانے پہچانے ہیں، برسوں سے ساتھ کارکن بیٹھےہیں، نوازشریف کو اللہ نے پھرموقع دیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں