تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

”شہباز شریف اور حمزہ نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا“

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب اور پولیس کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گی۔

اجلاس میں دوسری قرارداد میں اسمبلی افسران کے گھروں پر چھاپوں اور پولیس گردی کی بھرپور مذمت کی گئی۔

اس دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا کہ بیورو کریسی اور پولیس سمت درست کر لے وقت بدل رہا ہے، اسمبلی افسران اور ملازمین کے گھروں پر چھاپے قابلِ مذمت ہیں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ  شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے اور انتقامی اقدامات نہیں چلیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی اور میں سرخرو ہو کر نکلا۔

رکن پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بدترین شکست سے دوچار ہوئی، امپورٹڈ حکمرانوں کی نااہلی چند ہفتے میں ہی عیاں ہوگئی۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ فیصل خان نیازی نے استعفیٰ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہٰی کو جمع کرا دیا ہے۔ فیصل خان نیازی کا تعلق مسلم لیگ (ن) کے 5 منحرف اراکین میں ہوتا ہے۔

فیصل خان نیازی نے اپنے متصر بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نشست سے خوشی سے استعفیٰ دیا ہے، بہت پہلے مسلم لیگ (ن) سے راستے جدا کر چکا، ان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

اسپیکر اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا پہلا استعفیٰ آگیا ہے، مزید اراکین بھی مستعفی ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -