اسد قیصر اور عمران خان پر "آرٹیکل سکس” لگے گا، شہباز شریف

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور عمران خان پر آرٹیکل6لگے گا۔
یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد واپسی پر ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا، اس موقع پر شہباز شریف تیزی سے چلتے ہوئے باہر نکل گئے۔
It is nothing short of a high treason. IK has pushed the country into anarchy. Niazi & his cohort will not be allowed to go scot-free. There will be consequences for blatant & brazen violation of the Constitution. Hope SC will play it’s role to uphold the Constitution.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 3, 2022
اس کے علاوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر کا یہ اقدام کسی بڑی غداری سے کم نہیں، عمران خان نے ملک کو انتشار کی طرف دھکیل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور اس کے ساتھیوں کو کسی صورت محفوظ راستہ نہیں جانے دیا جائے گا۔ آئین کی صریحاً اور ڈھٹائی سے خلاف ورزی کے نتائج برآمد ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سپریم کورٹ آئین کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔