The news is by your side.

Advertisement

شہبازشریف کا ڈسکہ الیکشن چوری، ملوث افسران اور عملے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ڈسکہ الیکشن چوری، ملوث افسران اور عملے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھاندلی کرانے اور غیرقانونی ہدایات دینے والوں کو بے نقاب کیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کو اہم خط لکھا ، جس میں ڈسکہ الیکشن چوری، ملوث افسران ،عملے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ دھاندلی کرانے،غیرقانونی ہدایات دینے والوں کو بے نقاب کیاجائے۔

خط میں کہا گیا کہ تحقیقات کرکے وفاق اورر صوبائی سطح پرذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے اور الیکشن ایکٹ کے تحت ملوث افسران،عملےکیخلاف عدالت میں شکایات دی جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملوث لوگوں کوسیکشن 184، 186 اور187 کے تحت سزا دی جائے، رولز،ضابطہ اخلاق میں ترامیم کی جائیں تاکہ آئندہ بے ضابطگی نہ ہوں۔

خط کے مطابق این اے 75 سیالکوٹ 5ڈسکہ ضمنی الیکشن پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹس آچکی ہے ، پریذائیڈنگ افسران،عملہ،ڈی سی،ڈی پی اوسیالکوٹ ملوث ہیں، ملوث افراد نے نتائج کوحکومتی حق میں موڑنے کیلئےانتخابی عمل پامال کیا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ملوث افسران نے غیرقانونی احکامات دئیے ، مجرمانہ طرزعمل اپنایا، رپورٹ سےثابت ہوا سرکاری افسرکی رہائشگاہ پراجلاس ہوتے رہے ، رپورٹ کےمطابق ملاقاتوں میں مشیر ،وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ افسربھی شریک ہوئے۔

شہبازشریف نے کہا کہ انتخابی دھاندلی اور ووٹ چوری سے جمہوری نظام پر دھبہ لگا ہے ، عوام کی رائے چوری کرکے، عوام کے ووٹ کی توہین کی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں